تعصب علاقہ کی بنیاد پر تقسیم کسی صورت قبول نہیں ہے ،میر خالد لانگو

  • August 6, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 129 Views

خالق آباد منگچر (نامہ نگار ) قلات خالق آباد کے عوام کا بیحد مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے میر ضیاء4 اللہ لانگو کو کامیاب کر کے انہیں منتخب کیا جاری ترقیاتی اسکیمات کو تکمیل تک پہنچایا جائے گا آزاد صحافت ہی ترقی کا ضامن ہے خالق آباد منگچر پریس کلب کا کردار علاقے میں اہم رہا ہے ان خیالات کا اظہار میر خالد خان لانگو نے خالق آباد منگچر پریس کلب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں صدر پریس کلب مختیار قادری نائب صدر مقبول گل محمد شہی و دیگر شامل تھے انہوں نے کہا کہ قلات خالق آباد منگچر کیعوام نے 2013 کی طرح اس بار بھی ہم پر اعتماد کر کے میر ضیاء4 لانگو کو منتخب کیا ہم بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہمیشہ عوام کی خدمت بغیر کسی تفریق کے کی ہے قلات خالق آباد کو مفادات اور اقتدار کے لیے تقسیم کرنے والوں کو عوام نے مسترد کرکے جمہوری فیصلہ دیا ہے امن وامان کو برقرار رکھنے تعلیم صحت روزگار آبنوشی سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہر قسم کی جہدوجہد کریں گے میرضیاء4 اللہ لانگو عوام کا حقیقی نمائندہ بن کر قلات خالق آباد کی بلاتفریق خدمت کرے گا تعصب علاقہ کی بنیاد پر تقسیم کسی صورت قبول نہیں ہے خالق آباد اور قلات لازم وملزوم ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام ایک گلدستے کی مانند ہیں ان کے درمیان مختلف حوالے سے دراڑیں ڈالنے والے ان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت ہی ترقی کا ضامن ہے خالق آباد پریس کلب کا علاقے میں کردار اہم رہا ہے پریس کلب کی عمارت تعمیر کے آخری مراحل میں ہے امید ہے کہ اسے جلد فعال کیا جائے گا ہم علاقے میں صحافی برداری کو ہر قسم کی تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہیں کیونکہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں آزاد صحافت کا اہم کردار ہوتا ہے ۔