کنٹرول ڈیموکریسی ہماری منزل نہیں ، بی این پی

  • August 8, 2018, 10:53 pm
  • National News
  • 79 Views

کوئٹہ (آن لائن) شہداء 8اگست کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی سانحہ میں درجنوں وکلاء ‘ صحافیوں سمیت ہر طبقہ فکر سے لوگ شہید ہوئے انہیں سلام پیش کرتے ہیں پارلیمنٹ سیاست اور ملکی حالات کا جزہے کنٹرول ڈیمو کریسی ہماری منزل نہیں ہمارے شہداء نے پارلیمنٹ اور اس جمہوریت کیلئے نہیں عوام کو حقوق دینے کیلئے قربانیاں دی ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ شمائلہ اسماعیل مینگل ‘ آغا خالد شاہ دلسوز ‘ سعید کرد ایڈووکیٹ ‘ حاجی محمد ابراہیم پرکانی ‘ رحمت اللہ پرکانی ‘مجیب لہڑی ‘ ٹکری صدام لانگو فہد بٹ ‘ ملک مصطفی کاکڑ‘ محمد موسیٰ و دیگر نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سانحہ 8اگست کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ہدایت اللہ جتک نے سر انجام دیئے اس موقع پر رضا جان شاہی زئی ‘ رحیم الدین سیاپاد ‘ علاؤ الدین کاکڑ ‘ میر زعفران مینگل ‘ مصطفی مینگل ‘ ظہور کرد ‘ حیدر لاشاری ‘ ڈاکٹر عباس لاشاری ‘ حمید لانگو ‘ نعیم اللہ بلوچ ‘ حمید بلوچ ‘ محمد نور مینگل و دیگر بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے شہداء اور ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بی این پی شہداء کی پارٹی ہے شہید حبیب جالب بلوچ ‘ شہید نور الدین مینگل ‘ سنگت جمالدینی سمیت سینکڑوں رہنماؤں کو شہید کیا گیا بلوچستان کے ساحل ووسائل کیلئے جدوجہد میں بی این پی کی قربانیاں قابل ستائش ہیں مقررین نے کہا کہ آج ملک میں عدلیہ کمزور ‘ صحافت پر پابندی ہے پارلیمنٹ ملک کا قابل احترام ادارہ ہے کنٹرول ڈیمو کریسی ہماری منزل نہیں ہمارے شہداء نے پارلیمنٹ اور اس کے جمہوریت کیلئے عوام کو حقوق دینے کیلئے قربانیاں دی ہیں 8اگست کا سانحہ اکی بہت بڑا سانحہ ہے اس سانحے میں ہمیں 50سال پیچھے دھکیل دیا ہے 8اگست بلوچستانیوں کیلئے سیاہ باب ہے نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قومی جدوجہد کو پروان چڑھائیں مقررین نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ دو سال گزرنے کے باوجود حکمران سانحہ8اگست کے ذمہ داران کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں وکلاء برادری جنہوں نے آمر مشرف کیخلاف بھرپور کامیاب احتجاجی مہم چلائی جس کے باعث مشرف نے ججز کو بحال کیا مقررین نے کہا کہا کہ 8اگست کا واقعہ بلوچستان کو پیچھے دھکیلنے کی سازش تھی جس کے تحت پہلے بلال کاکڑ کو ٹارگٹ کیا گیا اور پھر سول ہسپتال سانحہ پیش آیا جس سے بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا مقررین نے آخر میں کہا کہ سانحہ 8اگست کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عدالتی رپورٹ کو منظر عام پر لا کر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے تعزیتی ریفرنس کے آخر میں شہادت کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔