بلوچستان کا نیا گورنر کون ہوگا؟ بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان کوششوں کا آغا ز ہوگیا

  • August 9, 2018, 11:35 pm
  • National News
  • 402 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے نئے گورنر کی منظوری تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد دی جائیگی ، اور صدر مملکت گورنر کے نام پر دستخط کرینگے ، بلوچستان کا گورنر کسی سیاسی جماعت یا قبائلی شخصیت ہوسکتا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی جن کے پاس اسمبلی میں واضح اکثریت موجود ہے ان کی خواہش ہوگی کہ گورنر ان کی پارٹی سے لیا جائے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف جن کی مرکز میں واضح اکثریت ہے اور صوبائی اسمبلی میں بھی ان کے ارکان کی تعداد6ہے ان کی خواہش ہے کہ گورنر ان کی پارٹی سے لیا جائے ،تاہم حتمی فیصلہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم حلف اٹھانے کے بعد کرینگے، بلوچستان کے نئے گورنر کیلئے مختلف ناموں پر صلح مشورہ جاری ہے۔