آل پارٹیز کے فیصلوں پر عملدرآمد کیاجائیگا، پشتونخوامیپ

  • August 9, 2018, 11:35 pm
  • National News
  • 115 Views

کوئٹہ (آئی این پی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں آل پارٹیز میں شامل جماعتوں کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے کامیاب پر امن احتجاجی مظاہرے کے انعقادپر تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 25جولائی کے انتخابا ت میں اپنے من پسند پارٹیوں اور امیدواروں کو کامیاب کرنے اور دھاندلی سے بھرے الیکشن کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائیگا اور اس سلسلے میں آل پارٹیز نے جو بھی فیصلہ کیا اس پر عملدرآمد کیا جائیگا۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ جس طرح دھاندلی کی گئی وہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب د رج ہوچکا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کی کھلی مداخلت نے سیاسی پارٹیوں کو اس بات پر مجبور کیا ہے کہ نئے انتخابات کا مطالبہ کرے ۔ لہٰذا سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو نظم وضبط اور متحد ہوکر ہر قسم کے جمہوری پر امن احتجاج کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔