تحریک انصاف بی این پی معاہدہ بلوچستان کا احساس محرومی ختم کریگا، خورشیدجمالدینی

  • August 9, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 114 Views

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبران سینٹرل کمیٹی چیئرمین جاوید بلوچ ‘میرخورشید جمالدینی نے کہاہے کہ بی این پی عوامی اعتمادپریقین رکھتے ہوئے بلوچستان کے قومی حقوق کادفاع کررہی ہے6 نکات پرمشتمل ابتدائی موقف کومشروط حکومت سازی کاحصہ بناکرتمام پارلیمانی جماعتوں کوان کے حل ہونے کی یقین دہانی پرتعاون کاعندیہ دیاتھامتوقع حکمران جماعت نیسرداراخترجان سے مسلسل رابطہ میں رہ کر 6 نکاتی ایجنڈااوربلوچستان کی احساس محرومی پسماندگی ختم کرنے کیلئے بھرپورتعاون کیلئے باقاعدہ معاہدہ کرلیاجوبلوچستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ہواہے کیونکہ بی این پی کے مینڈیٹ کوجتنابھی کم کرنیکی کوشش کی گئی جس کے باوجود بی این پی نے قومی اسمبلی میں اپنی بہترین نمائندگی استعمال کرتے ہوئے تاریخ میں منفرداندازسے بلوچستان کے مجموعی مسائل کوپیش کرکے حکومت سازی سے قبل پیشگی بلوچستان کے حقوق کوبنیاد بنایااب اسلام آبادپرمنحصرہے کہ بلوچستان کے ان چیدہ مسائل کوکس حدتک حل کرنے میں دلچسپی ظاہرکرتی ہے کیونکہ یہ معاہدہ بلوچستان کے عوام کواعتماددلاکرسترسالہ استحصال کوکچھ حدتک کم کرسکتی ہے جس کے ذدیعے بلوچستان کے عوام کااعتمادبحال کیاجاسکتاہے مسائل سنجیدگی نہیں دکھائی گئی بلوچستان کی احساس محرومی میں شدید اضافہ ہوگا بلوچستان کے عوام کی حاصل مینڈیٹ کوبی این پی قومی امانت سمجھ کرسرداراخترجان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کی سیاسی قومی معاشی مسائل کے حل کیلئے موثراورمثبت اندازمیں کرداراداکرے گی۔