عام انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی ،حافظ حمداللہ

  • August 9, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 81 Views

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر و سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی ہے کسی بھی ادارے کو عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں بارڈر پر ہو تو ہم ان کی عزت کرکے سینے سے لگانے کے لئے تیار ہیں لیکن اگر وہ سیاست اور جمہوریت میں مداخلت کریں گے تو ہم ان پر بارہا تنقید کریں گے پارلیمنٹ کی مضبوطی آئین کی بالادستی میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کے دوران کیا حافظ حمداللہ نے کہا کہ اس ملک میں ایک ڈکٹیٹر جس نے فاطمہ جناح پر بھی غداری کا الزام لگایا تھا کیونکہ انہوں نے عام انتخابات میں اس ڈکٹیٹر کے خلاف حصہ لیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس ملک اور ریاست کی محافظ ادارہ ہے اس کا ہم احترام کرتے ہیں جو فوج سیاچن،افغانستان، ایران اور کشمیر کے بارڈرپر ان کا ہم احترام کرتے ہوئے سینے سے لگاتے لیکن اگر جمہوریت کو غلام ، پارلیمنٹ میں مداخلت کوئی کرتا ہے تو پھر ہم ان پر تنقید لازمی کریں گے انہوں نے کہا کہ مشرف کیساتھ جب ہم نے اتحاد کیا تھا وہ ایک وعدہ کے بنیاد پر تھا جب پرویز مشرف نے وعدہ خلافی کیا تھا تو سب سے پہلے جمعیت علماء اسلام نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا لیکن عمران خان نے اس وقت مشرف کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت میں خامیاں ضرور ہے لیکن یہ ہم سب کا گھر ہے اور ہم سب کو مل بیٹھ کر اس کو ٹھیک کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ ملک جرنیلوں کا ہے یا 21کروڑ عوام کا ہے ہم حالیہ انتخابات کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل بہت سے دعوے کئے تھے کہ ہم ملک میں شفاف انتخابات کرائیں گے لیکن وہ اس میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔