بلوچستان ، حادثات وواقعات میں 5افراد جاں بحق ، 6زخمی لاش ملی

  • August 9, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 216 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) کوئٹہ،ڈیرہ مرادجمالی اور ہرنائی میں مختلف حادثات وواقعات میں 5افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابقجمعرات کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار 2Dکار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 2افراد مصطفی اور عارف شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں مجتبیٰ ، بشیر ،محمد شاہ اور حکیم زخمی ہوگئے جاں بحق اورزخمی ہونے والے کو سول ہسپتال پہنچادیا جہاں پر لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ حسین بخش میں نامعلوم افراد نے فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار کرکے صوبہ خان عمرانی کو قتل کرنے کے بعد گڑھاکھودکر دفن کردیا صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو نکال کر سول ہسپتال پہنچایا تاہم قتل کرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔جبکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص حاجی اسماعیل جاں بحق جبکہ مرزا زخمی ہوگیا۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو فوری طورپر سول ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔جبکہ حاجی غیبی روڈ کلی درانی کے قریب پہاڑ کے دامن سے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جسے شناخت کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے کوئٹہ کے علاقے گورا قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میں 2افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔