چھ نکات کیلئے وزارت اعلیٰ سمیت بڑے عہدے قربان کرسکتے ہیں، اختر جان مینگل

  • August 9, 2018, 11:37 pm
  • National News
  • 426 Views

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وفاق میں وزارت عظمیٰ کے لئے پی ٹی آئی کی حمایت کریں گے تحریک انصاف کے ساتھ 6 نکات پر مشتمل معاہدہ ہوا ہے یہ 6 نکات 20 سال سے مختلف پارٹیوں کے سامنے رکھے ہیں 70 سال میں بلوچستان کے ساتھ صرف وعدہ خلافی ہوئی ہے قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کچھ دن میں کریں گے ہماری دلچسپی کسی بھی نشست میں نہیں ہے ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم 6 نکات ہیں اس 6 نکات کے لئے وزارت اعلیٰ سمیت بڑے بڑے عہدے قربان کریں گے بلوچستان میں مخلوط حکومت اس مرتبہ بہت مشکل ہوگی ان سب کو ایک ساتھ چلانا بہت بڑا دل مانگتا ہے کیونکہ ان میں مختلف خیالات کا رکھنے والے لوگ شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے ان مسائل کے حل کے لئے پیش قدمی کرنا ہوگی بلوچستان نیشنل پارٹی کی قومی اسمبلی کی تین جنرل اور ایک خاتون نشست ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی ہے وزارت عظمیٰ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے لئے پی ٹی آئی کی حمایت کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ مسائل قدرتی نہیں ہیں بلکہ گزشتہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ان 6 نکات پر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے اور 20 سال سے مختلف فورم پر ان 6 نکات پر بات چیت ہوتی رہی پہلے بھی وعدے کئے لیکن 70 سال سے صرف وعدہ خلافی ہوئی میں سمجھتا ہوں کہ یہ مسائل ایک دن میں حل نہیں ہونگے اگر مثبت قدم اٹھایا جائے تو اچھے نتائج برآمد ہونگے تحریک انصاف نے 6 نکات تسلیم کر لئے انہوں نے کہا کہ 70 سال میں ان مسائل کو حل نہیں کیا گیا بلوچستان کی احساس محرومی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے اس نکات کے لئے ایک سال تک انتظار کرسکتے ہیں اگر پھر بھی عملدرآمد نہ ہوا تو پھر کوئی بھی گلہ نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے جمعیت علماء اسلام اور بی این پی اکٹھے ہیں اگر حکومت میں جائیں یا اپوزیشن میں بیٹھیں تو مشترکہ فیصلہ کریں گے بلوچستان میں ہمیشہ مخلوط حکومت رہی ہے اور اس بار صوبہ میں مخلوط حکومت چلانا بہت مشکل ہوگا کیونکہ اس مرتبہ مختلف آزاد خیال رکھنے والے اور چھوٹے چھوٹے گروپ حکومت کے اتحادی ہیں اس لئے اس حکومت کو چلانے کے لئے بڑا دل مانگتا ہے انہوں نے کہا کہ قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کچھ دن میں ہو جائے گا ہماری دلچسپی صرف اور صرف 6 نکات میں ہے اور اس 6 نکات کے لئے ہم وزارت اعلیٰ سمیت بڑے بڑے عہدے قربان کر سکتے ہیں ۔