نئی مخلوط حکومت عوام کے مسائل حل کریگی ، نومنتخب اراکین اسمبلی

  • August 12, 2018, 11:54 pm
  • National News
  • 269 Views

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی سید احسان شاہ،انجینئر زمرک خان اچکزئی، حاجی محمد خان طور اوتمانخیل، سردار مسعود لونی، نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری، مٹھاخان کاکڑ، میر ضیاء اللہ لانگو، میر سلیم کھوسہ، عبدالواحد صدیقی ، نور محمد دمڑ، سردار بابر موسیٰ خیل ، حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بننے والی نئی مخلوط حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرے گی اور پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی وفاقی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بلوچستان کی احساس محرومی اور پسماندگی کو ختم کرنے میں اپنا بھر پور کردا رادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمرانوں نے صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے اور نہ ہی صوبے کے حقوق کے لئے مرکز میں آواز بلند کی جس کی وجہ سے پانچ سال میں اربوں روپے لیپس ہوکر واپس مرکز پی ایس ڈی پی میں چلے گئے اگر سابقہ حکومت نے صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے حقیقی معنوں میں اقدامات اٹھا تے تو آج یہ صورتحال نہ ہو تی نومنتخب اراکین اسمبلی اور صوبائی حکومت صوبے کے حقوق کے لئے آواز بلند کرینگے اور مرکز سے صوبے کی پسماندگی ختم کرنے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردا رادا کرینگے تاکہ صوبے میں ہونیوالی احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے بلوچستان میں بننے والی نئی مخلوط حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرے گی اور پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی وفاقی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بلوچستان کی احساس محرومی اور پسماندگی کو ختم کرنے میں اپنا بھر پور کردا رادا کریں۔