نئی حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے گی ،اراکین اسمبلی

  • August 13, 2018, 10:58 pm
  • National News
  • 126 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک )بلوچستان کے منتخب اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ نئی حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے گی نومنتخب حکومت وفاق سے صوبے کی احساس محرومی ختم کرنے کے حوالے سے بھی سخت اقدام اٹھائیں گے سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر نئے سفر کیساتھ صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے ان خیالات کا اظہار نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی سید احسان شاہ، سردار صالح بھو تانی، نور محمد دمڑ، حاجی محمد خان طور اوتمانخیل، میر نعمت اللہ ز ہری، میر ضیاء اللہ لانگو، نوابزادہ طارق مگسی، سردار بابر موسیٰ خیل، ملک نعیم بازئی ، اصغر علی ترین، عبدالواحد صدیقی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا نومنتخب اراکین نے کہا ہے کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ملک میں جمہوری نظام مضبوطی کی طرف جا رہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اس لئے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے اور خاص کر ملک اور صوبے کے مفاد کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جائے ہمیں امید ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اچھے اقدامات اٹھائیں گے اور ہر طرف سے حکومت کو سپورٹ کرینگے اور اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر جائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے ماضی میں جو کچھ ہوا ہے اس حوالے سے ہم مثبت اقدام اٹھائیں گے اور ماضی کے غلطیوں کو کسی بھی صورت نہیں دہرائیں گے موجودہ حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے نومنتخب حکومت وفاق سے صوبے کی احساس محرومی ختم کرنے کے حوالے سے بھی سخت اقدام اٹھائیں گے سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر نئے سفر کیساتھ صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے ۔