اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر چلیں گے ،جام کمال

  • August 13, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 119 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر ونامزد وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر چلیں گے اور بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ڈپٹی سپیکر کا عہدہ اتحادی جماعتوں کو دی جائے گی جو بھی نام دے گا ان کو متفقہ طور پر نامزد کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر جام کمال نے کہا ہے کہ آج ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ جمہوری عمل کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوا اور صوبے میں عام انتخابات میں ایک دو واقعات کے علاوہ پرامن ہوئے اور جو واقعات انتخابات کے دوران ہوئے اس پر ہمیں دکھ ہوا اور اس میں انسانی جانیں ضائع ہوئی انہوں نے کہا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی کو مبارکباد پیش کر تے ہیں اور امید کر تے ہیں کہ وہ علاقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے اور ایوان میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا اورہماری جماعت اکثریتی جماعت بن کرا بھری ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کریں انہوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر کوئی اختلاف نہیں ہے 16 اگست کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا ڈپٹی سپیکر کا عہدہ اتحادیوں کو دیا گیا ہے جو بھی نام دیں گے ان کو متفقہ طور پر نامزد کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہماری اتحادی جماعت ہے آج بھی رابطہ ہے کل بھی رہے گا اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔