مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

  • August 31, 2018, 10:33 pm
  • National News
  • 129 Views

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی اصغر ترین نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر و صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں کوئٹہ کلب میں عشائیہ دیا جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری مولانا عبدلواسع ‘ سید فضل آغا ‘ مولوی محمد حنیف ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ‘ نیشنل پارٹی کے اسحاق بلوچ ‘ کمال خان بنگلزئی ‘ جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بلوچ ‘ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناء بلوچ ‘ احمد نواز بلوچ ‘ ساجد ترین ‘ نصیرشاہوانی سمیت دیگر مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدار اور کارکنوں نے شرکت کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں اگر اپوزیشن جماعتوں نے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا تو جیت ہماری یقینی ہے عام انتخابات میں بڑی دھاندلی ہوئی اور تمام سیاسی و جمہوری جماعتوں نے انتخابات کو مسترد کر دیا انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے ہمیں اچھا رسپانس دیا اور ہمیں امید ہے کہ بلوچستان سے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں کامیابی حاصل کریں گی انہوں نے بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں متحدہ اپوزیشن کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔