پنوں عاقل میں ذÛÙ†ÛŒ مریض Ú©Û’ ÛØ§ØªÚ¾ÙˆÚº گھر Ú©Û’ 11Ø§ÙØ±Ø§Ø¯ Ú©Û’ قتل کا ڈراپ سین Ûوگیا
- August 20, 2020, 1:12 pm
- Breaking News
- 266 Views
پنوں عاقل میں ذÛÙ†ÛŒ مریض Ú©Û’ ÛØ§ØªÚ¾ÙˆÚº گھر Ú©Û’ 11Ø§ÙØ±Ø§Ø¯ Ú©Û’ قتل کا ڈراپ سین Ûوگیا، باپ Ù†Û’ بھائیوں Ú©Û’ ساتھ جھگڑے پربیٹوں Ú©Û’ ساتھ مل کر بیوی اور بیٹی سمیت تمام اÛÙ„Ù Ø®Ø§Ù†Û Ú©Ùˆ قتل کیا، ملزمان کا اعتراÙ٠جرم، آج ØµØ¨Ø Ø®Ø¨Ø± آئی تھی Ú©Û Ù¾Ù†ÙˆÚº عاقل میں ایک ÛÛŒ خاندان Ú©Û’ 11 Ø§ÙØ±Ø§Ø¯ Ú©Ùˆ قتل کر دیا گیا تھا۔تمام Ø§ÙØ±Ø§Ø¯ Ú©Ùˆ گھر Ú©Û’ ÛÛŒ ÙØ±Ø¯ Ú©ÛŒ جانب سے قتل کیا گیا جو Ú©Û Ø°ÛÙ†ÛŒ طور پر بیمار تھا۔
ایس ایس Ù¾ÛŒ سکھر Ø¹Ø±ÙØ§Ù† سموں Ù†Û’ بتایا تھا Ú©Û Ù…Ù‚ØªÙˆÙ„ÛŒÙ† Ú©Ùˆ چھریوں Ú©Û’ وار کر Ú©Û’ قتل کیا گیاتھا۔قتل کیے جانے والے Ø§ÙØ±Ø§Ø¯ میں 6 خواتین اور چار بچے شامل تھے۔ پولیس Ù†Û’ بتایا تھا Ú©Û 11Ø§ÙØ±Ø§Ø¯ Ú©Ùˆ قتل کرنے والے ملازم Ú©Ùˆ Ú¯Ø±ÙØªØ§Ø± کر لیا گیا Ûے۔اس وقت بتایا گیا تھا Ú©Û Ù…Ø¨ÛŒÙ†Û Ø·ÙˆØ± پر ذÛÙ†ÛŒ مریض شخص Ù†Û’ گھر Ú©Û’ Ú¯ÛŒØ§Ø±Û Ø§ÙØ±Ø§Ø¯ Ú©Ùˆ قتل کیا جن میں ملزم Ú©ÛŒ ماں،بÛÙ† اور بیوی بھی شامل تھیں۔
اب اس وقعے کا ڈراپ سین آگیا ÛÙˆ گیا ÛÛ’Û” پولیس Ù†Û’ بتایا ÛÛ’ Ú©Û Ú¯Ú¾Ø± Ú©Û’ Ø³Ø±Ø¨Ø±Ø§Û Ù†Û’ بھائیوں سے جھگڑے Ú©Û’ صدمے میں اپنی بیوی، بیٹی اور اÛÙ„Ù Ø®Ø§Ù†Û Ú©Ùˆ قتل کیا۔ پولیس Ù†Û’ بتایا ÛÛ’ Ú©Û Ø¨Ø§Ù¾ Ù†Û’ اپنے چار بیٹوں Ú©Û’ ساتھ مل کر تمام Ø§ÙØ±Ø§Ø¯ Ú©Û’ سر قلم کیے۔ پانچوں ملزمان قتل کرنے Ú©Û’ بعد ÙØ±Ø§Ø± Ûوگئے تھے جنÛیں اب Ú¯Ø±ÙØªØ§Ø± کر لیا گیا ÛÛ’Û” تمام ملزمان Ù†Û’ جرم کا اعترا٠کرلیا ÛÛ’Û”
ملزمان میں ایک 10Ø³Ø§Ù„Û Ø¨Ú†Û Ø¨Ú¾ÛŒ شامل ÛÛ’ØŒ اس Ù†Û’ بتایا Ú©Û ÙˆØ§Ù„Ø¯ اسے بھی قتل کرنا Ú†Ø§ÛØªØ§ تھا لیکن اس Ù†Û’ انکا ساتھ دینے Ú©Ùˆ Ú©ÛØ§ تھا انÛÙˆÚº Ù†Û’ اسے قتل Ù†Ûیں کیا۔ باپ Ù†Û’ خود بیٹی اور بیوی Ú©Ùˆ قتل کیا Ø¬Ø¨Ú©Û Ø³Ø¨ سے بڑے بیٹے Ù†Û’ باقی Ø§ÙØ±Ø§Ø¯ Ú©Ùˆ Ø°Ø¨Ø Ú©Ø± ڈالا Ø¬Ø¨Ú©Û Ø¨Ø§Ù‚ÛŒ تین بھائی اس دوران Ù¾ÛØ±Û دیتے رÛÛ’Û” پولیس Ù†Û’ بتایا ÛÛ’ Ú©Û ÙˆØ§Ù‚Ø¹Û’ Ú©ÛŒ اطلاع ملتے ÛÛŒ پولیس Ú©ÛŒ ٹیمیں جائے وقوع پر Ù¾ÛÙ†Ú† گئی تھیں جب Ú©Û Ø§ÛŒØ¯Ú¾ÛŒ Ú©ÛŒ ٹیمیں بھی ÙˆÛØ§Úº پر موجود تھیں،جس Ú©Û’ بعد میتوں Ú©Ùˆ اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس مزید ØªÙØªÛŒØ´ کر رÛÛŒ ÛÛ’Û”