شراب کی کھلے عام فروخت کے باعث نوجوانوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان

  • June 1, 2015, 4:36 pm
  • National News
  • 89 Views

کوئٹہ(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے معروف شاہراہوں پر شراب کی کھلے عام فروخت کے باعث نوجوانوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثبت ہونا شروع ہوا ہے موٹر سائیکلوں یا پھر گاڑیوں میں سوار افراد شراب کی بوتلیں لیکر سرعام فروخت کررہے ہوتے ہیں لیکن قانون کے رکھوالے ان کیخلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہیں شراب کی سرعام فروخت عام شہریوں کیلئے پریشانیوں کا بنا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی معروف شاہراہوں مین جناح روڈ ٹیکسی اسٹینڈ فاطمہ جناح روڈ کواری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار افراد سرعام شراب فروخت کررہے ہیں شراب فروخت کرنے اور نہ ہی خریدنے والوں کو کوئی روک رہا ہے جس میں سب سے افسوسناک امر یہ ہے کہ ان علاقوں کے متعلقہ تھانوں کے اہلکار اور نہ ہی گشت کرنیوالوں کی اس جانب توجہ مبذول ہوتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس پورے عمل کے دوران شراب فروخت کرنیوالوں کو پولیس کی پشت پناہی اور آشیر باد حاصل ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو کھلے عام شراب کی خرید و فروخت ہوتی ہوئی نظر نہ آتی ایک طرف شراب کی سرعام فروخت میں نوجوان نسل کے مستقبل پر سوالیہ لگا دیا ہے تو دوسری طرف مذکورہ علاقوں سے گزرنے والے شریف شہریوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات وائن سٹورز یا سڑکوں پر گھومتے ہوئے موٹر سائیکلوں اور گاڑی والوں سے شراب خریدنے والوں کو پولیس اہلکار پکڑ تو لیتی ہے لیکن ان سے یہی پولیس اہلکار شراب لیکر رشوت طلب کرتے ہیں اور رقم کی ادائیگی کے بعد انہیں دوبارہ چھوڑ دیتے ہیں جبکہ شراب کی بوتلیں تھانے میں جمع کی بجائے واپس آکر وہ وائن سٹور والوں پر سستے داموں فروخت کردیتے ہیں جو کسی المیہ سے کم نہیں پولیس کے اعلیٰ حکام کو صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔