ختلف علاقوں میں مختلف حادثات وواقعات میں ایک شخص ہلاک اورچھ افرادزخمی

  • June 2, 2015, 8:49 pm
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات وواقعات میں ایک شخص ہلاک اورچھ افرادزخمی ہوگئے یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزہرنائی کے علاقے میں کانکن حبیب اللہ کوئلہ کان سے کوئلہ نکال رہاتھاکہ اچانک تودہ گرنے سے اس کے نیچے دب کرہلاک ہوگیااسی طرح کوئٹہ میں اسپینی روڈپرتیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارصابرزخمی ہوگیامچھ کے علاقے میں بولان میل ایکسپریس سے نیچے گرکرایک مسافرمحمدفوادشدیدزخمی ہوگیااسی طرح مچھ میں ہی ایک اورواقعہ میں کوئٹہ سے سکھرجانے والی تیزرفتارکوچ سبی سے کوئٹہ آنے والے ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ندیم اورسجاد زخمی ہوگئے اسی طرح بلوچستان کے سرحدی شہرچمن میں اڈہ کہول کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے دوافرادحاجی خدائے میراورفریداللہ زخمی ہوگئے لاش اورزخمیوں کوہسپتال پہنچادیاگیالاش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئیں مزیدکارروائی پولیس کررہی ہے۔