کوئٹہ سے مال برادار ٹرینیں چالانے کا فیصلہ

  • June 2, 2015, 8:52 pm
  • National News
  • 31 Views

کوئٹہ(آن لائن)محکمہ ریلوے بلوچستان کی جانب سے وفاقی وزیرریلوے کی خصوصی ہدایت پربلوچستان کے تاجروں کوتجارت کیلئے سہولیات فراہم کرتے ہوئے 9جون سے پہلی مال بردارٹرین کوئٹہ سے زاہدان اور13جون کوزاہدان سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی اس بات کافیصلہ گزشتہ روزڈی ایس ریلوے نے چیمبرآف کامرس کے وفدکے ساتھ میٹنگ کے دوران کیاذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پرکوئٹہ سے زاہدان کیلئے ہرہفتے بلاناغہ ایک مال بردارگاڑی چلانے کافیصلہ کیاہے اس سلسلے میں پہلی ٹرین 9جون 2015کوکوئٹہ سے زاہدان کیلئے روانہ ہوگی اور13جون کوزاہدان سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی اس ٹرین میں تاجروں کوخصوصی رعایت دی گئی ہے اورکوئٹہ سے تفتان کیلئے خصوصی کرایہ مقررکیاگیاہے اس بات کافیصلہ ریلوے ڈویژن کوئٹہ کی جانب سے چیمبرآف کامرس کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کیاگیاجس میں ریلوے ڈویژن کوئٹہ سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ فیض احمدبگٹی،ڈویژنل کمرشل اینڈٹرانسپوٹیشن آفیسرجنیداسلم،اسسٹنٹ ٹرانسپوٹیشن آفیسرمحمدشعیب خان نے شرکت کی جبکہ چیمبرآف کامرس کی طرف سے صدرموسیٰ خان کاکڑ،نصیب اللہ خان اچکزئی،حاجی جانان اچکزئی ،حاجی نیازمحمد نے شرکت کی میٹنگ میں دوطرفہ تجارت کوریلوے کے ذریعے فروغ دینے اورتاجروں کوہرممکن سہولت کی فراہمی پربھی زوردیاگیااورتاجروں کے مطالبے پرمال بردارڈبے فوری مہیاکرنے اوران کی ترسیل کابھی فیصلہ کیاگیاچیمبرآف کامرس کے رہنماؤں نے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تاجربرادری کوسہولیات کی فراہمی کے اس فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس سے تاجروں کوفائدہ ہوگا۔