خضدار میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 22 افراد میں سے 11 کی لاشیں نکال لی گئیں

  • June 4, 2015, 9:32 pm
  • National News
  • 201 Views

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار میں موسلادھار بارش کے باعث 22افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، سیلابی ریلے میں بہنے والے افراد میں سے 11کی لاشیں نکال لی گئیں۔اطلاعات کے مطابق شاہ نورانی کے علاقے گلو گوٹھ میں موسلا دھار بارش کے باعث مقامی ندی میں سیلابی ریلا آگیا جس نے ندی کے قریب مکانات کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جاں بحق افراد کی لاشیں شاہ نورانی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر خضدر کی طرف سے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ورکرز کا آپریشن جاری ہے۔