ٹریفک کے المناک حادثہ میں با پ تین بچوں سمیت جان بحق

  • June 7, 2015, 8:48 pm
  • National News
  • 148 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) بلوچستا ن کے ضلع خضدار میں مین ارسی ڈی روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں با پ تین بچوں سمیت جان بحق خاتون سمیت دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ پیرو عمر کے مقام پر کار گاڑی موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ موٹر سائیکل سوار علی اصغر ساکن وہیر اور ان کے تین معصوم بچے، ارشاد احمد صغیر احمد زبیر احمد جان بحق ہوگئے جبکہ جمیلہ بی بی اور کار ڈائیور حماد شدید زخمی ہوگئے ہلاک شدہ گان زخمیوں کو سول ہسپتال خضدارپہنچایا گیا ایک خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہر ایک آنکھ اشکبار تھی حادثہ میں جان بحق ہونے والوں کے نعش ضروری کاروائی ورثاء کے حوالہ کردئے گئے جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے حادثہ کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں ۔