ٹریکٹرٹرالی الٹنے کے باعث دوافراد جاں بحق

  • June 7, 2015, 8:50 pm
  • National News
  • 40 Views

ژوب(ویب ڈیسک)شیرانی کے علاقے غنڈئی آدم خان میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے کے باعث دوافراد جاں بحق،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔کوئٹہ روڈپرٹوڈی کی ٹکرسے ایک شخص شدیدزخمی۔ذرائع کے مطابق مانی خواہ کے علاقے غنڈئی آدم خان میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے دوسگے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔واقعہ سڑک کی خرابی اورعلاقہ دشوارگزارہونے کے باعث پیش آیا۔دریں اثناء ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹوڈی کی ٹکرسے موٹرسوارشدیدزخمی ہوگیا۔جسے فوری طورسول اسپتال ژوب منتقل کیاگیا۔