دستی بم حملہ پشتون آباد میں

  • June 11, 2015, 9:52 pm
  • National News
  • 65 Views

کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پشتون آباد میں واقع گھر پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے محمود آباد میں نامعلوم افراد نے صبح 4 بجے عصمت اللہ نامی شخص کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 گاڑیوں اور گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی کی اطلاع نہیں ملی حملے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔