محمدجمالی کے استعفیٰ کے بعداب تک اسپیکرکانام تبدیل نہیں کیاجاسکا

  • June 18, 2015, 11:57 pm
  • National News
  • 226 Views

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان اسمبلی کے سرکاری ویب سائٹ پردوماہ قبل سابق اسپیکرجان محمدجمالی کے استعفیٰ کے بعداب تک اسپیکرکانام تبدیل نہیں کیاجاسکابحیثیت اسپیکرجان محمدجمالی کانام آویزاں ہیں ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی سرکاری ویب سائیٹ پر اب تک اسپیکر کا نام تبدیل نہ کیا جاسکاسابق اسپیکر میر جان محمد جمالی نے 2ماہ قبل اپنا استعفی جمع کرویا تھا مئی 2015مین جان محمد جمالی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا تھابلوچستان کی سرکاری ویب سائیٹ پر تاحال جان جمالی کا نام بحثیت اسپیکر آویزاں ہے ذرائع نے بتایاکہ اس وقت ڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجوقائم مقام اسپیکر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ بجٹ سیشن کے بعداسپیکرکاانتخاب عمل میں لیاجائے گااس وقت راحیلہ حمیددرانی ،طاہرمحمود کے نام سرفہرست ہے ۔