بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی

  • July 1, 2015, 9:58 pm
  • National News
  • 243 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا ہے کہ بدھ کے روزاب چوکی میں عدالت روڈ پر ڈسٹرکٹ ریسٹ ہاوس پر دستی بموں سے حملہ کیا اس کی ذمہ داری ہم قبول کرتے ہیں انہوں نے یہ بات بدھ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریسٹ ہاوس میں سیکورٹی آفیسران کا ٹھکانا تھا اس لئے دستی بموں سے حملہ کیا گیا انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم آزادی حاصل نہیں کرلیتے ۔