لیویز کے پانچ لیویز اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا

  • July 8, 2015, 10:18 pm
  • National News
  • 89 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک )ڈپٹی کمشنر مستونگ نے سانحہ مستونگ میں فرائض سے غفلت برتنے پر لیویز کے پانچ لیویز اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا، سانحہ مستونگ میں بیس افراد کو کوچ سے اتار کر قتل کردیا گیا تھا سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ علی اکبر بلوچ نے 29اپریل کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کراچی جانے والی کوچ سے بیس افراد اتار کر قتل کئے جانے والے واقعہ میں فرائض سے غفلت برتنے پر مستونگ لیویز کے رسالدار محمد ایوب ،سپاہی سعید احمد ،عبدالمالک ،گل جان اورعبداللہ کو ملازمت سے بر طر ف کردیا، یہ پانچوں اہلکار 29پریل کو سانحہ مستونگ کے موقع پر ڈیوٹی پر تھے تاہم انہوں نے ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی جس کے بعد ، جنہیں فوری طور پر معطل کیا گیا تھا اور اب تحقیقات مکمل ہونے پر ڈی سی مستونگ نے پانچوں لیویز اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔