سکیورٹی خدشات،بلوچستان پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

  • July 13, 2015, 2:07 am
  • National News
  • 54 Views

؂کوئٹہ(ویب ڈیسک )بلوچستان پولیس نے رمضان المبارک اور عید کیموقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید کیموقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور تمام اہلکاروں کو اپنی حاضریوں کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے جبکہ غیرحاضرپولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اہم عمارتوں اور ریڈ زون کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیاجائیگا۔