ایف سی اور پولیس کا کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی خیزی میں آپریشن پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا

  • July 13, 2015, 2:08 am
  • National News
  • 54 Views

کوئٹہ( این این آئی )ایف سی اور پولیس کا کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی خیزی میں آپریشن پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف اور پولیس نے اتوار کی صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی خیزئی میں سرچ آپریشن کیا اور پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا کلی خیزئی کا علاہ ائیرپورٹ اور ائیر بیس کے قریب واقعہ ہے جہاں پر زیادہ ترآبادی کچی ہے اور یہاں پر افغان مہاجرین کافی عرصہ سے رہائش پزیر ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے