زمین کے تنازعہ پر عمرانی قبائل کے دوگروپوں میں فائرنگ

  • September 20, 2016, 9:46 pm
  • National News
  • 132 Views

نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے میں زمین کے تنازعہ پر عمرانی قبائل کے دوگروپوں میں فائرنگ ایک شخص زخمی ہسپتال منتقل
ڈیرہ مرادجمالی۔20ستمبر ( اے پی پی )نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے میں زمین کے تنازعہ پر عمرانی قبائل کے دوگروپوں میں فائرنگ ایک شخص زخمی ہسپتال منتقل ،پولیس نے فائرنگ کے سلسلے کو بند کرادیا۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود گوٹھ مغل خان عمرانی میں زمین کے تنازعہ پر عمرانی قبائل کے دوگروپوں کے افراد نے مورچہ بند ہوکرایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے باعث ایک شخص شاہ ڈنہ زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ کی ہسپتال ریفرکردیا گیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر مورچوں کو خالی کراکر فائرنگ کے سلسلے کو بندکرادیا اور مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔(ا ک / م خ)