بلوچستان کے معروف محقق ادیب پروفیسر عبداللہ جان جمالدینی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

  • September 20, 2016, 9:47 pm
  • National News
  • 45 Views

بلوچستان کے معروف محقق ادیب پروفیسر عبداللہ جان جمالدینی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
کوئٹہ۔20ستمبر ( اے پی پی ) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال ، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی ڈین فیکلٹیز، اساتذہ افیسران نے ایک تعزیتی بیان میں بلوچستان کے معروف محقق ادیب پروفیسر عبداللہ جان جمالدینی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے تعلیمی ادبی ثقافتی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جامعہ بلوچستان کے قیام کے پہلے اساتذہ اور شعبہ بلوچی کے بانی اور صوبے میں تعلیمی ادبی صحافتی شعبوں میں بے بہا خدمات سرانجام دیئے ۔ انہوں نے مرحوم کے صاجزادے جامعہ بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل جیئند خان جمالدینی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی چیرمین دوستین جمالدینی سے ان کے والد عبداللہ جان جمالدینی اور والدہ محترمہ کے انتقال پر تمام سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے لئے جنت الفردوس اور بلند درجات کے لیئے دعا کی ہے۔ (م خ)