بولان میڈیکل کمپلیکس کی سیکورٹی فوج کے حوالے

  • September 21, 2016, 12:49 pm
  • National News
  • 1.4K Views

کوئٹہ (آن لائن) بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے ایم ایس محمد ایوب کاکڑ نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس کی سیکورٹی فوج کے حوالے کر دی گئی پاک فوج کے نوجوان کمپلیکس کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس ایف سی کے ہمراہ تعینات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ سابقہ سیکورٹی کمپنی سے معاہدہ30 کو ختم کر دیا گیا آئندہ بی ایم سی کی سیکورٹی کیلئے ایکس سروس مین تعینات کئے جائینگے معاہدے کے سیکورٹی کمپنی سیکورٹی آلات کی تفصیلات بھی حاصل کی جائیگی 2003 میں خودکش حملے کے بعد حکومت نے68 خفیہ کیمرے فراہم کرنے تھے بی ایم سی میں ا ب تک36 کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ32 خفیہ کیمرے جلد نصب کر دیئے جائینگے بی ایم سی میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔