این ٹی ایس پاس امیدواروں کے لئے رشوت اور شفارش کی عوض دھجیاں اڑا دیں

  • September 22, 2016, 7:53 pm
  • National News
  • 816 Views

این ٹی ایس پاس شدہ لسٹ کی 548میں سے 118 آرڈروں میں افسران نے رشوت اور شفارش کی عوض دھجیاں اڑا دیں ہیں
اوستہ محمد (این این آئی)این ٹی ایس پاس شدہ لسٹ کی 548میں سے 118 آرڈروں میں افسران نے رشوت اور شفارش کی عوض دھجیاں اڑا دیں ہیں ، ہمیں ویری فکیشن کے نام پر خرچے کرا کر آرڈر لیسٹ کے مطا بق نہیں نکا لے میرٹ کا کوئی خیال نہیں کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار پولیس امیدوار این ٹی ایس پاس محمد افضل دایو، آصف علی عمرانی ، طو طاخان گاجانی ، سجاد علی کھو سہ اور دیگروں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ جعفرآباد میں پولیس برتیوں کا اشتہار آیا اور اس میں این ٹی ایس کے تحت ہزاروں کی تعداد میں بے روز گار نوجوانوں نے حصہ لیا جس میں این ٹی ایس میں شامل افسران نے اپنے ایمانداری کا مظاہرہ کیا جس میں 548نوجوان پاس ہوئے اور جو لسٹ نکا لی گئی اور جو حکم ملا ان کو آرڈر دئے جائیں لیکن آفسران نے 118ان جوانوں کے آرڈر نکا لے جو این ٹی ایس لسٹ میں پیچھے تھے لسٹ کے مطا بق میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گیءں انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں کہا کہ آپ ویری فکیشن کروائیں ہم ضلعی ہیڈ کو اٹر جاکر خرچے کئے ایک پہلے بے روزگار جب آرڈر آئے تو لسٹ کے مطابق نہیں تھے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ رشوت اور شفارش پر آرڈر ہوئے ہیں ہم آئی جی بلو چستان ، وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل اور مطا لبہ کرتے ہیں کہ اس �آرڈروں کو کنسل کر کے لسٹ کے مطا بق جو این ٹی ایس سے آئی ہوئی لسٹ ہے اس کے مطا بق آرڈر کریں ورنہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ، اور روزانہ احتجا جی مظاہرے کریں گے ۔