چمن: بچوں کے اغواء کارکو شہریوں نے پکڑ کر لیویز کے حوالے کر دیا

  • September 22, 2016, 8:06 pm
  • National News
  • 130 Views

چمن: بچوں کے اغواء کارکو شہریوں نے پکڑ کر لیویز کے حوالے کر دیا
چمن۔22ستمبر ( اے پی پی ) پشین میں بچوں کو اغواء کرنے والا اغواء کار شہریوں نے پکڑ لیا۔ اغواء کار جان محمد نے سات سالہ اور پانچ سالہ بچوں کو اغواء کیا تھا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کے رو ز پشین کے علاقے تورہ شاہ میں ایک اغواء کار جان محمد نے دو بچوں سات سالہ شاہ محمود اور پانچ سالہ عبیداللہ کو زبردستی اپنے موٹرسائیکل پر بٹھاکر ان کو اغواء کرکے لے جارہا تھا کہ بچوں نے اس دوران شورمچایا جس پر علاقے میں موجود شہریوں نے موٹرسائیکل سواراغوء کار کو پکڑکر ان سے اغواء کے گئے دونوں بچوں کو برآمدکرلیا۔ شہریوں نے اغواء کار کولیویز اہلکاروں کے حوالے کردیا۔(س ا / م خ )