خضدار میں ٹرک اور کار میں تصادم ، خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی

  • September 22, 2016, 8:06 pm
  • National News
  • 92 Views

خضدار میں ٹرک اور کار میں تصادم ، خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی
خضدار۔22ستمبر ( اے پی پی ) خضدار میں ٹرک اور کار میں تصادم ، خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کے روز خضدار میں پیر عمر کے مقام پر کار گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون خالدہ پروین بنت محمد عارف ساکن کوئٹہ جاں بحق ہوگئی جب کہ نادیہ بنت محمد عارف ذوالفقار عرض علی محمد ممتاز ولد محمد اکبر رضا ولد محمد زخمی ہوگئے ۔کار گاڑی کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ قومی شاہراہ پر پیرعمر کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ زخمیوں کو لیویز فورس اور ایدھی ایمبولینس کی گاڑیوں میں ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچا دیا گیا ۔(وش / م خ )