بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارمیں 798.731ملین روپے کی خطیر رقم سے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد

  • September 22, 2016, 8:07 pm
  • National News
  • 163 Views

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارمیں 798.731ملین روپے کی خطیر رقم سے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد
خضدار۔22ستمبر ( اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے جمعرات کے روز بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارمیں 798.731ملین روپے کی خطیر رقم سے مختلف منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمد امین میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد و دیگر آفیسران و سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔798.731ملین روپے کی لاگت سے بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی میں ایڈمن بلاک ، ہاسٹلز ، مختلف شعبوں کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے یونیورسٹی وائس چانسلر اور دیگر ذمہ داروں کو تجویز پیش کی کہ وہ نئی ایڈمن بلاک کو جدید عمارت کی صورت میں تعمیر کرائیں ۔(وش / م خ )