سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن حکومت پاکستان کوئٹہ کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام

  • September 22, 2016, 8:07 pm
  • National News
  • 44 Views

سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن حکومت پاکستان کوئٹہ کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام
کوئٹہ۔22ستمبر ( اے پی پی )سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن حکومت پاکستان کوئٹہ کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں لیڈیز انڈسٹریل ہوم میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریری مقابلے ہوئے اور ٹیبلو ، ملی نغمے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے 6 ستمبر کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں سی جی ایس کالونی کوئٹہ میں مقیم وفاقی ملازمین کی بیگمات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر تقریری مقابلوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔(ع ب )