سریاب کلی پرکانی آباد و ملحقہ گلیوں میں پانی کی قلت

  • September 26, 2016, 1:41 pm
  • National News
  • 201 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)سریاب کلی پرکانی آباد، مشوانی سٹریٹ فقیرآبادو ملحقہ گلیو ں میں پینے کے پانی کی شدیدقلت ہے اہل علاقہ ملک رمضان مشوانی اور دیگر نے بتایا کہ پانی کی قلت کے باعث ٹینکرمافیا عوام کولوٹ رہے ہیں ٹیوب ویل ڈھائی سال سے خراب پڑاہواہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی انہوں نے صوبائی وزیر پی ایچ ای و و اسا نواب ایازی جوگیزئی سے اپیل کی کہ کلی پرکانی آباد کا ٹیوب ویل مرمت کر کے عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔