لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2448

  • September 26, 2016, 2:07 pm
  • National News
  • 79 Views

کوئٹہ(آن لائن)لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2448 ہو گئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں کیچ تربت سے سول سوسائٹی کا ایک وفد لاپتہ افراد وشہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر با شعور شخص کی اس گرتی ہوئی سوچ کی مخالفت کرنی چاہئے اور ہر فورم پر اس کی مذمت کریں کیچ کے سول سوسائٹی کو باہر نکل کر اس گھناؤنے حرکت کے خلاف آواز بلند کریں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے کہا کہ دہی لوگ امر(زندہ)ہو تے جودوسروں کے دلوں میں جگہ پالیتے ہیں جو دوسروں کیلئے اپنی بے بہا خدمت سرانجام دیتے ہیں جو دوسروں کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے سے ذرا بھی دریغ نہیں کرتے اور پیچھے نہیں ہٹتے دنیا ان لو گوں کو ہمیشہ جانتی اور یاد رکھتی ہے جنہوں نے دنیا معاشرہ قوم زبان وطن کو کچھ دیا ہے ان کی تگ ودو کو شش وخواہش سے دوسروں کو فائدہ پہنچایا ان کی محنت ومحبت سے لو گوں میں احساس روشن اجاگر ہوئی ہو یا لو گوں میں اوریجن آف تنکنگ کا عمل پیرا ہو یا پھر ہو رہا ہے اگر ہم اپنے ارد گردکا ایک چھوٹا سا مجموعی جائزہ لیں تو ہم اس بات سے قطع دور نہیں جاپائیں گے کہ اکثر وبیشترلوگ نو کری کیلئے کاغذ کا ڈیزائن نما ٹکڑا پانے کیلئے پڑھتے ہیں لیکن اگر ہم غور کریں تو اس بات پر آخر تک جائیں گے کہ اگر ہم کسی اچھے عہد کے پر فائز ہونے کیلئے اتنا کچھ کر رہے ہیں۔