مختلف محکموں میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ اہلیان مستونگ

  • September 26, 2016, 2:10 pm
  • National News
  • 56 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)اہلیان مستونگ نے ماضی میں مختلف محکموں میں کرپشن کرنے والے افسران کے خلاف کا رروائی کرنے کا مطالبہ کیا کہ اربوں روپے بغیر ٹینڈر کے کرپشن کی نذر ہو گئی نواب غوث بخش میموریل ہسپتال میں ناقص میٹریل اس بات کی نشاندہی کر تا ہے کہ بے مثال کرپشن ہوئی ہے جس کی فوری طور پر تحقیقات ہونی چاہئے اہلیان مستونگ نے الزام عائد کی کہ ماضی میں چند کرپٹ آفیسران نے کرپشن اور اقرباء پروری کی مثالیں قائم کیں 2000 سے2013 تک ای ڈی او اینڈ بلیو، بی ایچ ای زراعت واٹر مینجمنٹ میں اربوں کے ٹینڈر کئے جو کاغذی کارروائی تک محدود رہے نواب غوث بخش ہسپتال میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا چائنا کے مشینری لائے گئے جو خراب پڑی ہیں اہلیان مستونگ نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری ، ڈی جی نیب اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف موثر کا رروائی کی جائے ۔