چوری و ڈکیتی میں ملوث 5افراد گرفتار

  • September 26, 2016, 2:12 pm
  • National News
  • 50 Views

کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک) کوئٹہ میں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران دہشتگردی،قتل، اقدام قتل ، اغوا اور چوری و ڈکیتی میں ملوث چار اشتہاریوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس پی سریاب عبداللہ جان آفریدی اور ڈی ایس پی سریاب تنویر شاہ کی ہدایت پر ایس ایچ او عبدالقادر قمبرانی اور دیگر عملے نے منیر مینگل روڈ پر چھاپہ مار کر قتل ، اقدام قتل اور دہشتگردی کے مقدمے میں اشتہاری ملزم اسداللہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پانچ سالوں سے روپوش تھا۔ اسی طرح سیٹلائٹ ٹان بلاک نمبر پانچ عبدالقاہر کو گرفتار کیا گیا جو چوری و ڈکیتی میں اشتہاری اور چار سال سے رپوش تھا۔ ایک اور کارروائی کے دوران بچوں کو تاوان کیلئے اغوا کرنے میں ملوث اشتہاری ملزم محمد اسلم کو چالو باوڑی سے گرفتار کیا گیا ۔کارروائیوں کے دوران ملزم وحید کو بھی گرفتار کیا گیا جو ٹریفک حادثے میں ایک شخص کو ہلاک کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا ۔ ایک اور کارروائی کے دوران ملزم عبدالمالک کو لنک روڈ لہڑی پھاٹک کے قریب چھاپہ مار کر گرفتار کیاگیا ۔ ملزم سے دو روز قبل چوری ہونے والا موٹرسائیکل برآمد بھی کیا گیا۔