پشتونخوامیپ کے بزرگ کارکن سرور جیولرز والے محمد سرور انتقال کرگئے

  • September 26, 2016, 2:13 pm
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ(آن لائن) پشتونخوامیپ کے بزرگ کارکن سرور جیولرز والے محمد سرور انتقال کرگئے ۔ وہ پارٹی کارکنوں امیر حسین ، عابد اور علی کے والد تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز پیر صبح10بجے قلندری امام بارگاہ علمدار روڈ میں ہوگی۔ دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ ، سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل ، ایم این اے قہار خان ودان ، صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سید قادر آغا ، اراکین صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، مجید خان اچکزئی ،منظور احمد خان کاکڑ، عبداللہ آغا ، حسن آغاودیگر علاقائی رہنماؤں نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔