کوئٹہ ایئر پورٹ پر بدانتظامی، اندرون ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

  • September 27, 2016, 7:25 pm
  • National News
  • 38 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ ایئر پورٹ پر سہولیات کا فقدان حج پرواز کی آمد کے موقع پر اندرون ملک کیلئے جانے والے مسافروں کو شدید مشکل و ذہنی کوفت کا سامنا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ایئر پورٹ پر بعد از حج آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور جب سعودی عرب سے حج پرواز کوئٹہ آتی ہے اور یہاں سے اسی اوقات میں اندرون ملک جانے والی پروازوں کے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ایئر پورٹ کی حدود میں داخلے کیلئے کوئی متبادل راستہ نہیں ڈومیسٹک سفر کرنے والے بھی عازمین حج کو لینے کیلئے آنے والوں کی زد میں آجاتے ہیں جہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوتی ہیں جبکہ اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے لازم ہے کہ وہ گھنٹہ قبل بورڈنگ کر لیں راستہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کو اپنا سامان اٹھا کر پیدل جانا پڑتا ہے جبکہ مریض اور خواتین مسافروں کو شدید دشواری اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اتوار کی رات کوئٹہ سے کراچی جانے والی پرواز کے مسافروں نے بتایا کہ راستہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور ایک کلو میٹر کے قریب کا فاصلہ سامان اٹھا کر پیدل چلنا پڑا انہوں نے ایئر پورٹ حکام سے اپیل کی ہے کہ حج آپریشن کے اوقات میں یا تو ڈومیسٹک آپریشن کا سلسلہ بند کیا جائے یا پھر متبادل راستہ کا انتظام کیا جائے تاکہ مسافروں کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔