پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑینگے،خان امان اللہ خان اچکزئی

  • September 27, 2016, 7:26 pm
  • National News
  • 39 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتون قومی قبائلی جرگہ کے کنوینر چیف آف اچکزئی خان امان اللہ خان اچکزئی نے پشتون قبائل کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی پشتون قبائل ہندوستان کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو جنگ آزادی سے لیکر آج تک پشتون قبائل نے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی واضح مثال خان بابا سہیل خان اچکزئی ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار بلوچستان کے پشتون لیڈر کی حیثیت سے ادا کیا اور جنگ آزادی میں پشتون قبائل کی بہترین نمائندگی کی اور آج بھی ہمارے علاقوں میں پشتون قبائل کے نوجوانوں کی قبریں موجود ہیں جبکہ غاصب ہندوستان نے بٹوار کے فوری بعد کشمیر پر قبضہ حاصل کیا اور اقوام متحدہ کی قرار داد نظرانداز کرکے کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے قبائل نے پاک فوج سے مل کر کئی مرتبہ ہندوستان کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ہے آج ہندوستان پرانی تاریخ سے سبق حاصل کرنے کے بجائے پھر وہی تاریخی غلطی کررہا ہے۔