ویٹر نری ڈاکٹروں کی ترقیوں میں رکائوٹوں کا نوٹس لیا جائے،پی وی ایم اے

  • September 27, 2016, 7:26 pm
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان ویٹر نری میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان زون کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 800ڈاکٹروں کی ترقیوں میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں ایک اعلی افسر کی جانب سے افسران کی بے بنیاد انکوائری کی جا رہی ہے فور ٹائر کے کیسز ایس اینڈ جی اے ڈی کو ارسال نہیں کئے جا رہے بیان میں کہا گیا کہ فور ٹائر کے تحت گریڈ20کے چھ ڈاکٹروں کی ترقی کی وجہ سےوہ مذکورہ اعلی افسر کے ہم رینک ہو جائیں گے جس کی وجہ سے ان کی ترقیاں روکی جا رہی ہیں دوسری جانب مالداروں کو سرنج تک مہیا نہیں کی جاتی بیان میں حکومت سے مذکورہ افسر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔