کچلاک بائی پاس کا تعمیراتی منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ، گڈز ٹرک اونرز

  • September 27, 2016, 7:27 pm
  • National News
  • 52 Views

کوئٹہ(ویب ڈسیک)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی حاجی صورت خان کاکڑ جعفر خان کاکڑ حاجی دائود کرد، حاجی عبدالمجید بنگلزئی، حاجی محمد ابراہیم پرکانی اسماعیل لہڑی حاجی عبدالخالق بنگلزئی حاجی روزی خان مندوخیل حاجی محمد گل کاکڑ حاجی مراد خان حاجی عنایت معصوم خان اچکزئی حاجی منیر احمد اعوان و دیگر ٹرانسپورٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو تقریباً تین سال مکمل ہوگئے مگر صوبائی حکومت نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کوئی کام نہیں کیا کچلاک بائی پاس آج تک نہیں بن سکا ور عوام اذیت میںمبتلا ہیں بازار سے ٹریفک کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد کچلاک بائی پاس کی تعمیر کی جائے۔