اسکالرشپ کا خاتمہ طلبہ پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے ، پیپلز پارٹی

  • September 27, 2016, 7:27 pm
  • National News
  • 73 Views

کوئٹہ(پ ر)پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق سیکرٹری انفارمیشن وقاص ندیم نے کہا ہے کہ کم وسائل تعلیمی سرگرمیوں کے فقدان غربت و افلاس کے باوجود صوبے کے طلباء و طالبات کا قومی سطح پر اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا لوہا منوانا قابل تحسین عمل ہے تعلیم دوستی اور صوبے سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے اس غیر متزلزل عزم کے باوجود طلباء کا اسکالرشپ کا مکمل خاتمہ ان پر تدریس کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے ایم پی اے فنڈزسے طلباء کی مالی معاونت سے ان طلباء کی حوصلہ شکنی سے منفی طرز عمل کو تقویت دی گئی جو تدریسی عمل کو مزید فعال کرنے میں ایک انتہائی راست اقدام تھا اس فنڈز کی بندش نے حکمرانوں کی تعلیم دوستی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے انہوں نے حکمران طبقے سے مطالبہ کیا کہ وہ جس قدر جلد ممکن ہو سکالرشپ کی بحالی کے احکامات جاری کرے تاکہ طلباء میں پائی جانے والی بے یقینی کی کیفیت کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے ۔