بازئی قبائل کی اراضی کا معاوضہ ادا کیا جائے ،معتبرین

  • September 27, 2016, 7:29 pm
  • National News
  • 46 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بازئی قبائل کے معتبرین امان اللہ خان بازئی، نصیب اللہ خان بازئی، سمیع اللہ خان بازئی، حاجی عبدالوہاب بازئی اور اختر محمد بازئی نے بازئی قبیلے کی 85 ایکڑ موروثی اراضی کی فورس کومبینہ الاٹمنٹ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر اراضی کی دفاعی یا فلاحی کاموں کیلئے ضرورت ہے تو موجودہ وقت کے مطابق اس کا معاوضہ ادا کیا جائے ہم اپنی زمینوں سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے یہ باتیں انہو ںنے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا ہے کہ بازئی قبیلے کو اعتماد میں لئے بغیر 85 ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ سمنگلی بیس کے نام پر کی گئی ہے اور ہمیں معاوضہ بھی نہیں دیا جارہا جبکہ92-1991 میں بازئی قبائل کے نام پر اراضی منتقل ہوئی اور تحصیل ریکارڈ کے مطابق جس کا خسرہ نمبر 2369 تا2534 کیوٹ نمبر 11 اور کھتونی نمبر19 ہے انہوں نے کہا ہے کہ سابق مرحوم وزیراعلیٰ تاج احمد جمالی کے دور میں بھی ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی جس میں اس وقت سینئر صوبائی وزیر نواب محمد اسلم رئیسانی، سابق اسپیکر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور بورڈ آف ریونیو کا ممبر بھی شامل تھا جن سے متعدد میٹنگز ہوئیں جس کا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے انہوں نے کہا ہے 2 اگست2004 کو ہماری اراضی پر تجاوزات قائم کی توہم نے احتجاج کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔