یکم اکتوبر ہزارہ قوم کیلئے نجات کا دن ہے،ایچ ڈی پی

  • September 27, 2016, 7:36 pm
  • National News
  • 90 Views

کوئٹہ ( پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکز ی بیان میں یکم اکتوبر کو ہزارہ قوم کے لئے نجات کا دن قرار دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ جن اقوام نے امن ، رواداری کو ذریعہ بنا کر زندگی کی سخت شرائط کا سامنا کیا انہوں نے قومی اجتماعی اور سیاسی حوالوں سے اپنے وجود کو مزید مستحکم کیا ۔جدید تقاضوں کے مطابق اسطرح کے فلسفہ پر کاربند رہ کر اقوام عالم نے اپنے اہداف تک رسائی حاصل کرلی اور ان خوبیوں پر کاربند رہنے والی اقوام ناقابل تسخیر ہوتی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یکم ا کتوبر کو نہ صرف کوئٹہ بلکہ دنیا کے کئی ممالک کے بڑے شہروں میں ہزار ہ قوم اور دیگر مہذب عوام قومی ، رواداری ، امن پسندی اور بھائی چارگی کی لازوال جدوجہد کی تائید کرتے ہیں اوریکجہتی کا اظہار کرکے ہر قسم کی انتہا پسندی ، دہشت گردی جو انسانی اور حقیقی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے کی بھر پور مخالفت کرکے اسے انسانی معاشرے کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یکم اکتوبر کے مرکزی جلسہ عام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جسے حتمی شکل دینے اور جلسے میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم جاری ہے یکم اکتوبر کا مرکزی جلسہ ہزارہ قوم اور تمام مظلوم انسانوں کے ارمانوں کی راہ میں اہم سنگ مل ثابت ہوگا ۔