اقوام متحدہ بلوچ اسیروں کی بازیابی میں کردار ادا کرے، ماما قدیر

  • September 27, 2016, 7:37 pm
  • National News
  • 33 Views

کوئٹہ(آن لائن)لاپتہ بلوچ اسیران وشہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2448 دن ہو گئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بلیدہ سے بی این ایم کے عہدیداروں نے لاپتہ افراد وشہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور انہوں نے کہا کہ جو ہمیں مار رہا ہے وہ ہمیں کیسے انصاف دے گا ہم دنیا کے مہذب ملکوں اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ بلوچ کی آواز سنیں اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ بلوچ اسیران کی بازیابی میں کردار ادا کرے ۔