جماعت اسلامی کااجتماع تاریخ ساز ہوگا، ہدایت الرحمٰن بلوچ

  • September 28, 2016, 11:14 pm
  • National News
  • 47 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ دوروزہ اجتماع ارکان کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،امرائے اضلاع کو ہدایات اور ارکان کو دعوت نامےپہنچ گئےہیں،صوبہ بھر سے ارکان بھرپور شرکت کریں گے،جماعت اسلامی کااجتماع تاریخ ساز ہوگی اجتماع عام میں مرکزی قائدین آئندہ لائحہ عمل کا اعلان،کارکنوں کی رہنمائی کریں گے اجتماع میں ہر رکن کی شرکت ضروری ہے،اجتماع کے پہلے دن مرکزی سیکرٹری لیاقت بلوچ اور دوسرے دن مرکزی امیرسنیٹر سراج الحق خطاب کریں گے،جبکہ اجتماع ارکان میں مرکزی نائب امراء ،امرائے صوبہ ودیگر مرکزی وصوبائی قائدین بھی شرکت کریں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع گاہ کے دورے کے موقع پرمدرسہ صوت القرآن میں تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں جماعت اسلامی کوئٹہ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نعمت اللہ،مولانا محمدعارف دمڑ،مولانا عبدالحمید منصوری،الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ کے صدر افتخاراحمد کاکڑ،عبدالغفارمدنی کاکڑ،عبدالولی خان شاکر،مولوی رحمت اللہ،عبدالرحیم ناصر،نقیب اللہ،حاجی نقیب اللہ،مفتی تنویر،مولوی عبدالرحیم،عبدالمناف،رحم الدین،بشیر احمد،حاجی محمد سلیم،محمد ظریف،عبدالرؤف ودیگر کارکنوں وذمہ داران نے شرکت کی،اجلاس میں اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،کمیٹیوں وذمہ داروں نے رپورٹ پیش کی جس پر اطمینان کا اظہار کیاگیا اور کمیٹیوں کو ہدایات کی گئی کہ تمام اموراجتماع سے ایک دن پہلے مکمل کرلیے جائیں۔