انجمن نوجوانان ملا خیل نواں کلی کے زیر اہتمام پانی کی قلت کیخلاف مظاہرہ

  • September 28, 2016, 11:14 pm
  • National News
  • 84 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انجمن نوجوانان ملا خیل نواں کلی کے زیر اہتمام پانی کی عدم فراہمی اور علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میںتنظیم کے ارکان سمیت علا قے کے معتبرین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر باز محمد ملا خیل ،جنرل سیکرٹری اختر محمد ملا خیل ،محمد ہاشم ملا خیل،حمید اللہ ملا خیل ،شفیق الرحمٰن اور امین اللہ ملا خیل نے کہا کہ ہماری تنظیم غیر سیا سی اور قومیت سے بالاتر ہوکر انسانی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہمارے علا قے میں سب سے اہم مسئلہ پانی کا ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے پی بی 6 میں1400 رجسٹر ووٹوں کامحلہ آج بھی پانی کی بوندبوند کیلئے ترس رہاہے علا قے میں ٹینکر مافیا کا راج ہے انہوںنے کہا کہ علا قے سے کامیاب ہونے والے ایم پی اے سے عوام کو بڑی توقعات تھیں لیکن ایسا نہ ہوسکاجس سے علا قے کے عوام تمام بنیا دی ضروریا ت سے محروم ہیں انہوںنے کہا کہ ہمیں لگ رہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے وعدوں پر عمل درآمدمیں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ملاخیل قوم کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہورہااس سے قبل بھی ہمارے علا قے میں ترقیاتی عمل روکنے کیلئے اقداما ت کیے گئے،انہوں نے کہا کہ ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اپنے علا قے کی تعمیر و ترقی کیلئے کسی بھی جدوجہد سے گریز نہیں کرینگے انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ علا قے میں پانی کا اہم مسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے۔