بھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑینگے،ہندو پنچائیت

  • September 28, 2016, 11:15 pm
  • National News
  • 164 Views

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ ہندو پنچائیت کے صدر راج کمار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور بڑھتی ہوئی طاقت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اگر بھارت نے پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو بلوچستان کی ہندو برادری پاک افواج کے ہمراہ ایسا منہ توڑ جواب دیگی کہ دنیا کے نقشے پر بھارت کا نام ونشان باقی نہیں رہے گا ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ہندو برادری تقسیم کے بعد سے لے کر آج تک پاکستان میں آباد ہے ہمارے اباؤ آجداد نے پاکستان میں رہنے کا جو فیصلہ کیا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ہم پر ایک احسان تھا کیونکہ پاک سرزمین میں رہتے ہوئے ہمیں وہ تمام حقوق میسر ہیں جو پاکستان میں کسی اور شہری کو حاصل ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مودی اور اس کی سر کار جس طرح انتہا پسندی کا مظاہرہ کر رہی ہے وہ خود بھارت اور ہندو مذہب پر قد غن لگانے کے مترادف ہے کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت کو چھپانے کیلئے بھارت بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہا ہے