شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے‘ماماقدیر

  • September 28, 2016, 11:16 pm
  • National News
  • 127 Views

کوئٹہ(آن لائن)لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کےلواحقین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2450 دن ہو گئے بی ایس او ڈگری کالج کے یونٹ سیکرٹری فضل بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری طارق بلوچ، کوئٹہ زون کے جوائنٹ سیکرٹری میر بلوچ نے ساتھیوں کے ہمراہ کیمپ آکر یکجہتی کااظہارکیا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ دنیا کا قانون میں ہے کہ کسی بھی فرد جس کی عمر بیس سال سے کم ہو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے جان ومال کی حفاظت کرے لیکن اس کی پاسداری ریاست میں سندھیوں اور بلوچوں کے لئے شجر ممنوع ہے۔